میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اہم تعیناتی پر اتفاق ہوچکا، رسمی اعلان باقی، مزید تاخیر مناسب نہیں، رانا ثنا اللہ

اہم تعیناتی پر اتفاق ہوچکا، رسمی اعلان باقی، مزید تاخیر مناسب نہیں، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اہم تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، معاملہ پیپر پر آنا اور رسمی اعلان باقی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ میرا تجربہ ہے کہ حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے، اہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے، اس پراتفاق رائے ہوچکا ہے، تعیناتی کا معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے، رسمی اعلان باقی ہے، مشاورت سے مراد کسی کا اختیار تو نہیں ہوتا، وزیراعظم کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں، بالآخرفیصلہ انہوں نے ہی کرنا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ کسی کو سرپرائز دینے والی بات نہیں ہے، وزیراعظم مشاورت کرچکے ہیں، ایک دو دنوں میں پیپرپر آجائے گا، اس میں کوئی حرج نہیں، اسحاق ڈار کی مدد جہاں درکار تھی وہ حاصل کی گئی ہے، کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ فیصلے سے پہلے قیاس آرائی ہو، میری رائے میں تعیناتی پر اس سے زیادہ تاخیر شاید مناسب نہیں ہوگا، ایک دو دنوں میں یہ فیصلہ سامنے آجائیگا، فیصلے سے مراد آرمی چیف کی تعیناتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی کی عزت کا خیال نہیں، نوازشریف نے جس کو آرمی چیف مقرر کیاکسی سے ایسی بات نہیں کی جس سے عمران خان منسوب کر رہے ہیں، عمران خان کو نہ اپنی عزت کا خیال ہے نہ کسی اور کی عزت کا، اس نے2014 سے اب تک مسلسل غط بیانی کی، توہین کرنیکی کوشش کی، عمران خان کو معلوم ہے کہ وقت سے قبل الیکشن نہیں ہوسکتا، لانگ مارچ میڈیا میں ہی ہے اور کہیں نظر نہیں آ رہا۔رانا ثنا نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی والوں سے بات کریں بھی تو عمران ان کی بات نہیں مانتا، پرویز خٹک، شاہ محمود، فواد چوہدری سے ہماری بات پہلے بھی ہوتی رہی ہے، شاہ محمود قریشی نیایک دفعہ کہاتھاکہ یہ پاگل ہماری بات سنتاہی نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں