میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یواین مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید

یواین مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

یو این مشن کا پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستان افسران سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کو یو این مشن کانگو میں حادثہ پیش آیا، مشن کا پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجر سعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو این مشن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ کے ٹاسک انجام دیے، پاکستانی اہلکاروں نے لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے جانوں کے ںذرانے بھی پیش کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں