میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متنازع مذہبی اسکالر کو 8 ہزار 658 سال قید کی سزا

متنازع مذہبی اسکالر کو 8 ہزار 658 سال قید کی سزا

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ترکیہ کی عدالت نے مختلف جرائم ثابت ہونے پر خود ساختہ مذہبی اسکالر کو 8 ہزار 658 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو مختلف جرائم میں سزا سنائی گئی۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو اتنے لمبے عرصے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدنان اکتار کو استنبول کی اعلیٰ کرمنل عدالت نے سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھی عدنان اکتار کو جنسی استحصال، جنسی جرائم، سیاستدانوں اور فوج کی جاسوسی جیسے جرائم میں ایک ہزار 75 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عدنان اکتار ترکیہ سمیت دنیا بھر میں متنازع اسکالر کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں اور انہوں نے ایک ٹی وی چینل بھی بنا رکھا ہے جسے حکام کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں