میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدھ کو پیار اور ہفتے کو نفرت کرنے کا شکریہ ، عائزہ خان

بدھ کو پیار اور ہفتے کو نفرت کرنے کا شکریہ ، عائزہ خان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کی نامور اور خوبصورت اداکارہ عائزہ خان اس وقت ٹیلی اسکرینز پر دو ڈراموں میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ان میں سے ایک ’’تھوڑا سا حق‘‘ ہے جبکہ دوسرا’’میرے پاس تم ہو‘‘ نشر کیا جارہا ہے۔ان دونوں ڈراموں میں عائزہ خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ان دونوں ڈراموں کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے وہی عائزہ خان بھی دونوں ڈراموں میں دو بالکل الگ قسم کے کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔عائزہ پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں یہ تو سب جانتے ہی ہیں اور اپنے ان دونوں ڈراموں کے لیے بھی وہ خاصی پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔عائزہ خان نے اپنے دونوں کرداروں کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کھا کہ ایک وقت میں دو بالکل مختلف کردار نبھانا آسان نہیں، البتہ مداحوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے بدھ کو تھوڑا سا حق کے لیے پیار دیا اور ہفتے کو میرے پاس تم ہو کے لیے نفرت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں