میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضامن گروپ ، غیرقانونی ہائوسنگ کے ذریعے عوام کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

ضامن گروپ ، غیرقانونی ہائوسنگ کے ذریعے عوام کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ضامن گروپ نے غیرقانونی ہائوسنگ کے ذریعے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا ، ایم نائن موٹروے پر ضامن ٹاؤن نامی اسکیم شروع کی گئی زمین جعلی کلیم کے ذریعے حاصل کی گئی، ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ نے اسکیم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے تعمیرات منہدم کردیں، الاٹیز کے سر پر ہاتھ، الپین سٹی کی مارکیٹنگ بھی ضامن گروپ کر رہا ہے، تفصیلات کے مطابق ضامن گروپ نے غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کے ذریعے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا ہے، ضامن گروپ نے کچھ عرصہ قبل ایم نائن موٹروے پر تھانہ بولا خان انٹر چینج کے پاس ضامن ٹاؤن کے نام پر اسکیم شروع کی تھی، ابتدائی طور پر 50 ایکڑ کی این او سی لی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کی زمین جعلی کلیم اور جعلی الاٹیز کے ذریعے حاصل کرکے این او سی لیکر بکنگ شروع کی گی تھی، زمین کے کاغذات میں بڑے پیمانے پر ریونیو افسران کے مدد سے جعلسازی کی گئی اور ایک سابق اسسٹنٹ کمشنر نے بھاری رشوت کے عوض جعلی ناموں سے کلیم ادا کئے، ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ نے دو دن قبل ضامن ٹاؤن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے تعمیرات منہدم کرکے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا تھا، ضلع انتظامیہ کے مطابق مذکورہ اسکیم کی زمین کا ریکارڈ مشکوک ہے اور بلڈرز ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، زمین کے دستاویزات مکمل تصدیق تک کام بند رہے گا، اگر دوبارہ کام شروع کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائیگی، اسکیم کے غیرقانونی ہونے کے انکشاف کے بعد سینکڑوں الاٹیز کے سر پر ہاتھ ، جبکہ آٹو بھان روڈ پر ضامن ٹاؤن کی بکنگ بدستور جاری ہے، واضع رہے کہ الپین سٹی کے نام سے ہائوسنگ اسکیم کی مارکیٹنگ و بکنگ بھی ضامن گروپ کے حوالے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں