میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروے کیس کاملزم عابد چھلاوا بن گیا،تیسری بار فرار ہوگیا

موٹروے کیس کاملزم عابد چھلاوا بن گیا،تیسری بار فرار ہوگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو راجہ جنگ میں موٹر وے گینگ ریپ کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد ملہی کی آمد کی اطلاع ملی تھی۔ ملزم آیا لیکن شبہ ہوتے ہی کھیتوں میں فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی نااہلی کی وجہ سے موٹر وے گینگ ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر ہاتھ سے نکل گیا ہے۔عابد ملہی کے تیسری بار فرار ہونے کی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کو گزشتہ رات ملزم عابد کے راجہ جنگ گاؤں میں آنے کی اطلاع ملی تو اہلکار اس کے رشتہ دار کے گھر گھات لگا کر بیٹھ گئے۔لاہور پولیس کو آبائی گاؤں راجہ جنگ ہزارہ روڈ قصور میں عابد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ حویلی آف شیخ شمس میں عابد علی کی بہن اور بہنوئی کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق عابد گزشتہ رات پونے آٹھ بجے مذکورہ حویلی میں بہن کے پاس پر پہنچا تھا۔مبینہ طور پر پولیس کے صرف 4 اہلکار راجہ جنگ کے گھر میں موجود تھے۔ ملزم عابد کو پولیس کی موجودگی کا شک ہوا تو فوراً فرار ہو گیا۔ملزم عابد ملہی کے فرار ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری 5 گھنٹے تک سرچ آپریشن کرتی رہی لیکن ملزم ہاتھ نہ آیا اور دوبارہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں