میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسافر کی کیری آن بیگ میں سانپ لے کر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش

مسافر کی کیری آن بیگ میں سانپ لے کر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی ایئرپورٹ پر ایک عجیب وغریب واقعے میں مسافر کے بیگ میں چھپے 4 فٹ لمبے سانپ کو کیمرے کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ٹمپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر نے کیری آن بیگ میں 4 فٹ لمبے سانپ کو لے کر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔بیگ کو جب اسکریننگ سے گزارا گیا تو بیگ میں ایک مشکوک چیز کی موجوگی کا احساس ہوا جسے بڑی احتیاط سے لیپ ٹاپ وغیرہ کے ساتھ پیک کر کے رکھا گیا تھا۔عملے نے خاتون مسافر سے کیری ا?ن بیگ کھولنے کا کہا، تلاشی کے دوران اس میں سے ایک سانپ نکل ا?یا۔ چار فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔عملے نے سانپ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ خاتون مسافر نے بتایا کہ یہ سانپ ان کا پالتو جانور اور بے ضرر ہے۔ وہ ہر جگہ اسے اپنے ساتھ رکھتی ہے۔ یہ سانپ انھیں جذباتی سہارا دیتا ہے۔ایئرلائن کمپنی نے مو?قف اپنایا کہ طیارے میں جن پالتو جانوروں کو لانے کی اجازت ہے اس میں سانپ شامل نہیں۔ امریکا کے چند ہی ایئرپورٹ پر سانپ کو لے جانے کی اجازت ہے لیکن وہ بھی صرف چیک ان بیگ میں لے جا سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں