میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے اقتدار کا ایک ماہ مکمل

عمران خان کے اقتدار کا ایک ماہ مکمل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار کا ایک ماہ مکمل ہوگیاجس پر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت اصل ایشوز کے بجائے گاڑیوں اور بھینسوں کی سیاست کر رہی ہے ۔حکومتی اتحادی بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو بھی شکوہ ہے کہ اب تک ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی اعتراف کیا کہ مسائل کا گڑھا جتنا سوچا تھا اس سے زیادہ گہرا ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 100روزہ پلان جاری کیا تھا جس میں سے آج 30 دن یعنی ایک ماہ پورا ہوگیا ہے ۔اس 100روزہ پلان میں انہوں نے عوام کی مشکلات کا حل نکالنے سمیت غریبوں کے لیے گھر بنانے اور نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے وعدے کیے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں