برطانوی شہزادے کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
مقبوضہ کشمیر تنازع کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوسی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے ۔ پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ دفتر کی جانب سے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات دی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو رواں برس پاکستان آنا تھا جس کا باقاعدہ اعلان دو ماہ قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا۔