سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ دو ورنہ بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے
شیئر کریں
وزیرخارجہ کی وزیر اعظم کو دھمکی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات ملوث افراد کیلئے صاف پیغام ہے کہ انہیں معاف نہیں کریں گے، نو مئی میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، سیاسی دہشت گردوں کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔سوات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سوات آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، شہید محترمہ نے کہا تھا سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرائے گی، سوات کے عوام نے دہشت گردی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، شہید محترمہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی تھی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو دہشت گرد افغانستان بھاگ چکے ان کو چیئرمین پی ٹی آئی واپس لائے، پیپلز پارٹی سوات کے امن پر کبھی سودا نہیں کرے گی، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی معاشی ترقی ہوگی، ہم امن کیلئے کسی دہشت گرد کے آگے جھکنے کو تیار نہیں، پیپلز پارٹی گالی نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، گزشتہ حکومت میں گالی دینے والے وزیر بن جاتے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ چار سال وفاق میں ایک حکومت مسلط رہی، سیاسی دہشت گردی کو بھی ہمیں روکنا پڑے گا، سیاسی دہشت گردی کا جواب سختی سے نہیں دیں گے تو معاملہ بڑھتا جائے گا، نو مئی واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، نو مئی کو شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا، شہید بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا تو جیالوں نے پرامن احتجاج کیے۔