میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خاندان میں پہلے بچے کا آئی کیو لیول دیگر سے زیادہ ہوتا ہے

خاندان میں پہلے بچے کا آئی کیو لیول دیگر سے زیادہ ہوتا ہے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

خاندان میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کو ہر ایک سے خوب لاڈ ملتا ہے جبکہ انہیں خاندان میں اک بہت ہی خاص مقام بھی حاصل ہوتا ہے۔تاہم اب تحقیقاتی ادارے کی ایک تحقیق کے ذریعے یہ انکشاف ہوا ہے کہ خاندان میں پہلے بچے کا آئی کیو لیول(ذہانت کا معیار)دیگر بچوں سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہوتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تحقیقات میں 20 ہزار لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا جس سے معلوم ہوا ہے پہلے بچے کا آئی کیو دوسرے بچے سے 1.5 گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے تیسرے بچے سے زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر خاندان کے حوالے سے کہنا مشکل ہے لیکن تحقیق نے اوسطا نتیجہ اخذ کیا ہے۔تحقیق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پہلے بچے کا آئی کیو لیول زیادہ ہونے کی وجہ ماں باپ کی زیادہ توجہ ہوتی ہے کیونکہ والدین اپنے پہلے بچے کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر زیادہ زور دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں