میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رنگ روڈاسکینڈل،وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفیٰ

رنگ روڈاسکینڈل،وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفیٰ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری کا نام راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں آیا جس کے بعد انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد شفاف تحقیقات کیلئے عہدیسے استعفیٰ دیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد زلفی بخاری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ ٹوئٹس بھی کی گئیں۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے وزیراعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر کسی حکومتی شخصیت کا کسی اسکینڈل میں نام آ جائے تو شفاف تحقیقات کیلئے اور اپنا نام کلیئر کروانے تک اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔اسی باعث راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد عہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا راولپنڈی رنگ روڈ معاملے یا کسی بھی رئیل اسٹیٹ منصوبے سے کوئی تعلق نہیں۔ میں پاکستان میں ہی موجود ہوں اور وزیراعظم عمران خان کے وڑن کیساتھ کھڑا ہوں۔ میں بیرون ملک اپنی زندگی قربان کر کے پاکستان واپس آیا تھا، اور کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔نجی چینل کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کے دفتر پہنچنے والی 2 حقائق تلاش کرنے والی رپورٹس پر کیا گیا جس میں ایک راولپنڈی کے کمشنر اور دوسری ڈپٹی کمشنر نے تیار کی تھی۔دوسری رپورٹ میں اشارہ دیا گیا تھا کہ مذکورہ منصوبہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی منظوری سے ری الائن کیا گیا تھا۔تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رنگ روڈ منصوبے کی ری الائمنٹ منظور کرنے پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے نہ تو وزیراعظم عمران اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور نہ ہی اس سے براہِ راست ‘مستفید ہونے والے’ غلام سرور خان اور زلفی بخاری کو استثنٰی دیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمود اور معطل ہونے والے لینڈ ایکوزیشن کمشنر وسیم تابش نے سڑک کے لیے زمین کے حصول کی غرض سے غلط طریقہ کار سے 2 ارب 30 کروڑ کا معاوضہ ادا کیا اور اراضی حاصل کرتے ہوئے سنگ جانی کے معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔مسلم لیگ (ن) نے رہنما عطا تارڑ نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان اور زلفی بخاری راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے براہِ راست مستفید ہونے والوں میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان اور زلفی بخاری نے منصوبے سے بھاری مالی فوائد اٹھائے کیوں کہ ان کی اراضی منصوبے کے قریب واقع تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں