میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، عمران خان

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر تفصیلی مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے خصوصی طور پر مونس الٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نے نا اہلی بھگتی اب انشاء اللہ شہبازشریف بھی بھگتے گا، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں، خواجہ طارق رحیم اور فواد چودھری پیروی کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے، الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے، نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہو گا، شہباز شریف کسی بھی صورت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے، آئین شکن شوباز شریف قوم کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہو چکاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں