میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کے یمنی حوثیوں پر حملے، شدید بمباری سے 31افراد ہلاک

امریکا کے یمنی حوثیوں پر حملے، شدید بمباری سے 31افراد ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

یمن کی مسلح افواج کشیدگی میں اضافے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، حوثی ترجمان
حوثیوں کے پراسرار رہنما عبدالمالک الحوثی کے شہر ہیان میں حملے کے نتیجے میں بجلی منقطع ہوگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے ایران سے وابستہ حوثی باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کا آغاز کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 13 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ شمالی صوبے صعدہ پر امریکی حملے میں 4 بچوں اور ایک خاتون سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ حوثیوں کے پولیٹیکل بیورو نے ان حملوں کو ’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کشیدگی میں اضافے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ صنعا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حوثیوں کے مضبوط گڑھ کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ عبداللہ یحییٰ نامی ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکے پرتشدد تھے، جن سے ہمارا محلہ لرز کر رہ گیا، خواتین اور بچے زور دار دھماکوں سے خوفزدہ ہوگئے۔المسیرہ ٹی وی نے اتوار کی علی الصبح خبر دی کہ سعدہ کے شہر دہیان میں ایک اور بجلی گھر پر حملے کے نتیجے میں بجلی منقطع ہوگئی، دہیان وہ جگہ ہے جہاں حوثیوں کے پراسرار رہنما عبدالمالک الحوثی اکثر اپنے مہمانوں سے ملتے ہیں۔ حوثی باغیوں نے نومبر 2023 سے اب تک یمن کے ساحل پر بحری جہازوں پر متعدد حملے کیے ہیں، جس سے عالمی تجارت متاثر ہوئی اور امریکی فوج میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی مہنگی مہم پر گامزن ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ حوثیوں نے 2023 سے اب تک امریکی جنگی جہازوں پر 174 بار اور تجارتی جہازوں پر 145 بار حملے کیے ہیں۔حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کے تنازع پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے۔دوسری جانب امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ نے زیادہ جارحانہ انداز اختیار کرنے کی اجازت دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں