میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج 2027، سرکاری سکیم میں واجبات کی دوسری قسط 5تا 20 اکتوبر جمع ہو گی

حج 2027، سرکاری سکیم میں واجبات کی دوسری قسط 5تا 20 اکتوبر جمع ہو گی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

عازمین حج واجبات کی دوسری قسط پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حج 2027 کے لیے سرکاری عازمین حج کے لیے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ 5 تا 20 اکتوبر 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے عازمین حج مقررہ مدت کے دوران حج واجبات کی دوسری قسط پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر حج واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔وزارت کے مطابق مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ عازمین حج کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی جبکہ پہلے سے جمع شدہ رقم عازم حج کے اکائونٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ دوسری قسط جمع کروانے سے قبل حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔تمام سرکاری عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بروقت اپلوڈ کرنے اور دوسری قسط کی ادائیگی سمیت تمام ضروری کارروائی 5 تا 20 اکتوبر 2026 کے دوران مکمل کریں تاکہ حج درخواست کی منسوخی سے محفوظ رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں