گورنر سندھ جہاز میں گر گئے ،سر میں چوٹ آئی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد جاتے ہوئے جہاز میں گر گئے ۔جس کے باعث ان کے سر میں شدید چوٹ لگی ۔منہ سے خون بھی نکل آیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے ذریعے اسلام آباد جارہے تھے کہ دوران پرواز طیارے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور بلد پریشر کم ہونے کے باعث وہ گر پڑے جس سے ان کے سر میں چوٹ لگی اور منہ سے خون بھی آیا۔تاہم جہاز میں موجود عملے نے انہیں طبی امداد فراہم کی جس سے ان کی طبیعت سنبھل گئی تاہم جہاز لینڈ ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا بلکہ وہ سیدھا سندھ ہاؤس چلے گئے ۔ترجمان گورنر سندھ کا کہناہے کہ عمران اسماعیل کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور وہ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔