میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہدایت چھجڑو ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے سیاہ و سفید کے مالک بن بیٹھے

ہدایت چھجڑو ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے سیاہ و سفید کے مالک بن بیٹھے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ ایگریکلچر ایکسٹینشن میں چھجڑو سسٹم نافذ، گذشتہ 12 سال سے ہدایت اللہ چھجڑو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات، ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ اور ٹڈی دل خاتمے کے پروجیکٹ میں بھی کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف، لو سیل والی لوکل کمپنی سے ٹڈی دل کے خاتمے کی ادویات لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ میں چھجڑو سسٹم نافذ ہے، گزشتہ 12 سال ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر براجمان ،ہدایت اللہ چھجڑو ایکسٹینشن ونگ کے سیاہ و سفید کا مالک ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق ادویات کی تمام کمپنیوں کے معاملات ہدایت اللہ چھجڑو کے حوالے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل کا چہیتا افسر منور آرائیں قواعد و ضوابط کے خلاف پیسٹائڈ انالائسز لیبارٹری کے کیمسٹ کے عہدے پر مقرر ہے، حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں زرعی ادویات کی کمپنیوںکو بغیر انفرا کے رجسٹرڈ بھی کیا گیا ہے، حیرت انگیز طور پر تین سالہ دورانیہ کے عہدے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ونگ سندھ پر 12 سال سے ہدایت اللہ چھجڑو تعینات ہے، جبکہ ہدایت اللہ چھجڑو اربوں روپے کے ایشین بینک ڈیولپمنٹ کے پروجیکٹ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ نتائج نہیں دے سکا اور اس میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کے رقم میں بھی کروڑوں روپے کی ہیراپھیری کی گئی اور ایک لو سیل لوکل زرعی ادویات کے کمپنی سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ہزاروں لیٹر ادویات لی گئیں، جو کہ انتہائی غیر معیاری تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں