میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہانگیرترین کی ناراضی برقرار، پی ٹی آ ئی کے سیاسی بحران میں کردار ادا کرنے سے انکار

جہانگیرترین کی ناراضی برقرار، پی ٹی آ ئی کے سیاسی بحران میں کردار ادا کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) پارٹی میں مشاورت کا فقدان پی ٹی آ ئی کی شکست کا باعث بن گیا ۔بانی رہنما جہانگرترین نے بھی سیاسی بحران میں کردار ادا کرنے سے صاف انکار کر دیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کروانے میں ناکام ہو گئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے صورتحال پر قابو پانے کا ٹاسک وفاقی وزیر اسد عمر کو دیدیا سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض اراکین کو منانے کے لیے رابطے شروع کر دیے گئے پیپلز پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ میں قربتیں بڑھ گئیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے تین مار چ کو سرپرائز دینے کے اعلان کے بعد پی ٹی آ ئی اندرونی سطح پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے تحت حالیہ دنوں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ انتہائی کمزور ہوتا دکھائی دیتا ہے۔پارٹی میں جاری ٹوٹ پھوٹ کے باعث پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ عمران خان کی سرکاری مصروفیات ترک کرنے اور پارٹی پر توجہ دینے کی ترکیب بھی سیاسی بحران کو قابو کرنے میں ناکامی کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ گذشتہ دنوں عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں جہانگیر ترین کو کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاحال کئی روز گزر جانے کے باجود بھی ان کی جانب سے کسی قسم کا جواب موصول نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں انکی کوئی سرگرمیاں سامنے آسکیں ہیں۔حالیہ دنوں پی ٹی آ ئی کی ٹوٹ کا بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی فعال دکھائی دیتی ہیں جس کے تحت اختر مینگل سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے بھی ٹف ٹائم ملنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں