میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کویت میں امریکی و برطانوی فوجی اڈوں کی سکیورٹی سخت

کویت میں امریکی و برطانوی فوجی اڈوں کی سکیورٹی سخت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کویت میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اڈوں کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں امریکی و برطانوی سفارتکاروں کے گھروں اور ان ملکوں کے گیارہ فوجی اڈوں اور سائٹوں کے سکیورٹی انتظامات نہایت سخت کر دیئے گئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے امریکی اور برطانوی مفادات کی حفاظت اور ان کی سکیورٹی پر نظر رکھنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔کویت کی وزارت داخلہ نے یہ اقدام علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اٹھایا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں