میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ اے پی ایس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں،وزیراعظم

سانحہ اے پی ایس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نو برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی،سانحہ آرمی پبلک سکول نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں،پاکستانی قوم، وطن کے امن کو تباہ کرنے کا سوچنے والے تمام شرپسندوں کو جہنم واصل کرنے تک اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نو برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں،آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں،نو برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی،آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا،پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں