میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باکسر عامر خان کے لندن میں نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے

باکسر عامر خان کے لندن میں نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان لندن میں ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سابق لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چمپئن عامر خان کو لندن میں شیشہ بار کے باہر ایک خاتون کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا اور گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فریال مخدوم کے بعد عامر خان کی زندگی کی پارٹنر ہو سکتی ہے۔عامر خان اور ان کی نامعلوم دوست کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ نامعلوم خاتون نے ہاتھ میں لال گلاب کا پھول بھی اٹھا رکھا تھا۔خیال رہے کہ باکسر عامر خان نے دو ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فریال مخدوم کی جانب سے عامر خان سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کے لیے معافی بھی مانگی گئی تھی تاہم باکسر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں