میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وہ وقت بھی آئے گاجب لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیںگے ،وزیراعظم

وہ وقت بھی آئے گاجب لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیںگے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے،وہ بھی وقت آئیگا جب لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے،گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے بھی منسلک کررہے ہیں، ایئرپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت بڑھے گی۔وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت کم کرنا ہمارامشن ہے، پسماندہ علاقوں میں ترقی لانامیرانظریہ ہے، سارے گلگت بلتستان کے ہرگھرانے کے پاس دس لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آنے کے بعد یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے۔عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے پہاڑی علاقوں میں سب سے خوبصورت ہے، سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے، یہاں سے لوگ اتنی دور نوکریوں کیلئے جاتے ہیں ، اب آپ کو کہیں نہیں جانا پڑیگا بلکہ یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں آپ کے پاس نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنی زمین کا دھیان رکھنا ہے، باہر سے لوگ آکر آپ کی زمین مہنگے داموں خریدیں گے، اسے ریزورٹس بنائیں گے، اسکردو ایئرپورٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سیر و تفریح کیلئے گلگت بلتستان آئیں گے، سوئٹرز لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے 30، 40 ارب ڈالر بناسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں