میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی ، حکومت ، حزب اختلاف کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی ، حکومت ، حزب اختلاف کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی نامزدگی پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان موجود ڈیڈ لاک کا تاحال خاتمہ نہیں ہوسکا ، معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تاحال نہ ہوسکے ۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی نہ طلب کیا جاسکا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اراکین سے مشاورت ہوئی ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر اپوزیشن کے مطالبات کا جائزہ لیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، اعظم سواتی، شیریں مزاری اور علی محمد خان نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو اراکین کی نامزدگی کے مسئلے پر حزب اختلاف کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے سندھ اور بلوچستان کے ممبر ان کی مرضی سے لگانے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔ بدلے میں اپوزیشن حکومت کے پیش کردہ 3 ناموں میں سے بابر یعقوب کے علاوہ اپنی مرضی کی شخصیت کو چیف الیکشن کمشنر بنانے پر بضد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں