دہشت گردی اسلام ٗ پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے ٗ مریم اور نگزیب
منتظم
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد(بیوررپورٹ)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے سن شہید ہیں ٗ دہشت گردی اسلام ٗ پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے ٗ معصوموں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں۔ وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے شہداء اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے کم سن شہید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء کی قربانی سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک زبان ہوکر صف آراء ہوئی۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اسلام،پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے۔