مردم شماری کے حوالے سے متحدہ کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا‘ فاروق ستار
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کے روز ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کاایک اہم مسئلہ آج سیاسی منظرنامے پرسامنے آیااورایم کیوایم اس عوامی مسئلے کواجاگرکرنے میں کامیاب رہی، ایم کیوایم کاآج بھی اس فورم پرمطالبہ یہی ہے کہ جہاں جہاں مردم شماری کے نتائج کومتنازعہ بنایاگیاہے عوام کوکم گناگیااس سارے علاقے کاآڈٹ کرایاجائے، آج حکومت اس مسئلے کومان چکی ہے ، کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی عوام کے 70سالہ مسئلہ کواج سن لیاگیاہے، کراچی اس عمل سے قومی دھارے میں آجائے گا،کراچی کی عوام کے ساتھ 1998ء میں بھی یہی مسئلہ تھا1998ء میں ن لیگ ہی برسراقتدارتھی ہم آوازاٹھاناچاہتے تھے کہ سندھ میں گورنرراج لگادیاگیا، اس دفعہ مردم شماری کے مرحلے پرہماری پارٹی سپریم کورٹ میں چلی گئی، پی ٹی آئی پی پی پی اورپی ایم ایل ن کے اس عمل کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوانہوںنے فراخدلی دکھائی۔