کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
کولمبیا کے وزیر خارجہ الوارو لیوا نے بوگوٹا میں اسرائیلی سفیر سے کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں اور ملک سے چلے جائیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی سفارت کار نے کو لمبین صدر گستاو پیٹرو کے ان بیانات کا جواب دیا جس میں انہوں نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے متعلق بات کی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ پر کولمبیا کے وزیر خارجہ الوارو لیوا نے پیٹرو کے جواب میں سفیر گالی ڈاگائون کے بیانات کو پاگل اور بے غیرتی قرار دیا۔کولمبیا کے صدر نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے یہودیوں پر ظلم و ستم سے تشبیہ دی۔