میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کے مطابق تحقیقات میں مزید ملزمان کی شناخت بھی ہوئی ہے، گروہ سے منسلک افراد کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف نے 33 پارسل قبضے میں لے کر 53.7 کلو چرس قبضے میں لی جب کہ کارروائی میں1.6 کلو آئس اور 1.2 کلو افیون بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ملازمین کا اس گھنانے فعل میں ملوث ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں