میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ڈکیت موومنٹ کی ٹیم ایک طرف ،ہمارا کپتان ایک طرف ہے ،بابر اعوان

پاکستان ڈکیت موومنٹ کی ٹیم ایک طرف ،ہمارا کپتان ایک طرف ہے ،بابر اعوان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ عشروں سے گوجرانوالہ جیتنے والے گیارہ پارٹیوں کو ملا کر بھی اسٹیڈیم بھر نہیں سکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں ںے کہا ہے کہ اسٹیڈیم نہ بھرنے کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ قوم جانتی ہے کہ یہ جلسہ نہیں، چوری بچا مہم ہے ۔مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ گیارہ رکنی پاکستان ڈکیت موومنٹ کی ٹیم ایک طرف ہمارا کپتان ایک طرف ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے گوجرانوالہ میں منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2014میں جناح اسٹیڈیم کا ہر کونا بھرا ہوا تھا جب کہ عوام آج ہونے والا جلسہ بھی دیکھ لیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان کے ہر کونے کی اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی اسٹیڈیم کو بھر نہیں سکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں