بنوں ،ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملے(10 فوجی جوان،5 شہری شہید، 13 دہشتگرد ہلاک)
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
دہشت گردوں کے گروہ نے بارود سے بھری گاڑی بنوںچھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی، ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا،چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیاڈی آئی خان میں دہشت گردوں کاہیلتھ مرکز کری شموزئی پر حملہ، عملے پر اندھا دھند فائرنگسے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکی دار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر