میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں لانے کا اعلان

سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں لانے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن
نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک (ای وی)بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر، آرام دہ اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ حکومت شہری ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور پیپلز بس سروس کی کامیابی کے بعد اب اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای وی بسیں نہ صرف کم لاگت اور آرام دہ سفر فراہم کریں گی بلکہ ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کریں گی، جبکہ مزید ڈبل ڈیکر بسوں کی شمولیت کراچی کے ٹرانسپورٹ کلچر اور شہری خوبصورتی کو نئی شناخت دے گی۔سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کے یہ اقدامات صرف ٹرانسپورٹ میں اضافہ نہیں بلکہ جدید اور ترقی یافتہ کراچی کی جانب ایک نئی شروعات بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں