وزیراعظم کی کراچی آمد،ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران نے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال سمیت کورونا کے تناظر میں صوبے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ایئرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر نہیں آئے۔وزیراعظم نے منگل رات کراچی میں قیام کیا جبکہ آج دوپہر لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ احساس سینٹر کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔