میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے اپوزیشن کی ملاقات کی درخواست مسترد

عمران خان سے اپوزیشن کی ملاقات کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

حکومت نے بانی سے ملاقات کیلئے اپوزیشن کی پیش کردہ تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا
قانون کے تحت قیدیوں سے سیاسی ملاقاتوں کی کوئی گنجائش نہیں ، وفاقی حکومتی عہدیدار

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اپوزیشن کی پیش کردہ تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت قیدیوں سے سیاسی ملاقاتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی ان معاملات کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سینیٹ میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایوان میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بھی اس معاملے پر حکومتی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کوئی ایسا اہم سیاسی مسئلہ نہیں ہے جس پر ایوان کی جانب سے کوئی خصوصی یقین دہانی کرائی جائے۔ حکومت ان کی صحت کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ طبی ایمرجنسی کسی کے کہنے یا وقت پوچھ کر نہیں آتی، اسی لیے انہیں رات کے اوقات میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تمام تر امور کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ قیدیوں کے طبی معاملات پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اپوزیشن نے ایوان بالا اور قومی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس نے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ قیدیوں سے ملاقات کے معاملات کو حل کیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں