میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی، اربوں روپے ٹیکس وصولی میں سسٹم مافیا رکاؤٹ نکلی

پی ایس کیو سی، اربوں روپے ٹیکس وصولی میں سسٹم مافیا رکاؤٹ نکلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ /منور علی پیرزادہ ) ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کی حکومتی پالیسی کے خلا ف وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ماتحت اداروں میں تعینات افسران سرگرم ہیں ، پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا صرف ایک شعبہ کنفرمیٹی اسیسمنٹ کراچی کے افسران سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میں بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں حالانکہ صنعتوں و اشیاء کو پاکستا ن اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول کے دائرے میں لانا،معیارات کی جانچ کرنا غیر معیاری اشیاء کیخلاف کارروائی کرنا کنفرمیٹی اسیسمنٹ کراچی کی ذمہ داری ہے ، اربوں روپے محصولات وصولی کے مختلف ذریعوں کو سسٹم مافیا نے اپنی ناجائز آمدن کا ذریعہ بنا رکھا ہے ، ہزاروں صنعتوں کو جان بوجھ کر رجسٹرڈ نہیں کروایا جاتا تاکہ ناجائز آمدنی کا ذریعہ بحال رکھا جاسکے ، کنفر میٹی اسیسمنٹ کراچی کے شعبے میں تعینات ڈائریکٹر اشرف پالاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج ساجد بھٹو ، فیلڈ آفسر امتیاز علی میمن ودیگر فیلڈ افسران سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میں خسارہ پہنچارہے ہیں ، محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق پی ایس کیو سی اے میں اس سسٹم کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ ٹیکنالوجیکل ایڈوائزر اشفاق احمد میمن کی سرپرستی حاصل ہے ، یہی وجہ ہے کہ سسٹم میں شامل افسران کو غیر قانونی طور پر برسوں سے کنفرمیٹی اسیسمنٹ کے شعبے میں تعینات رکھا گیا ہے ، محکمہ جاتی ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ افسران ماہانہ کروڑوں روپے بٹورتے ہیں ، جس کی وصولی کیلئے نجی افراد مامور ہیں ، جس حقیقت کو وفاقی حکومت اور بدعنوانی کی روک تھام پر مامور اداروں نے دانستہ نظر انداز کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں