میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

شہرقائد کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع ایک گھر سے تعفن زدہ لاش کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچی اور موقع معائنہ کے بعد لاش کو کارورائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں پر لاش کی شناخت 40 سالہ غلام مدنی ولد حضوربخش کے نام سے ہوئی،لاش 3سے4 روز پرانی بتائی جاتی ہے،بظاہر موت طبعی بتائی جاتی ہے،تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے کی۔بریگیڈ کے علاقے ایم اے جناح روڈ نزد سیون ڈے اسپتال کے قریب سڑک سے 40 سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی سشناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، وجہ موت میڈیکل رپورٹ آنے پر واضح ہوگی ۔عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا یاسین آباد میں واقع ندی کنارے سے50 سالہ شخص کی لاش ملی، جسے ایمبولینس کے زریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، تاہم پولیس نے دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کرادیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں