میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان کیساتھ نہیں کھیل سکتے ، بھارتی کرکٹ بورڈ

حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان کیساتھ نہیں کھیل سکتے ، بھارتی کرکٹ بورڈ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پرانا موقف دہرا تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان کیساتھ نہیں کھیل سکتے ۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی نے بھی ہمارا موقف تسلیم کیا جس کی وجہ سے پی سی بی ہرجانہ وصولی کیس میں ناکام رہا۔بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ ہمارے وکلا نے کمیٹی کو بتایا کہ صرف پاکستان کیساتھ باہمی سیریز کی بات نہیں، بی سی سی آئی کو کسی بھی ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوتی ہے اور کلیئرنس نہ ملے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے ، آئی سی سی نے ہمارا یہ موقف تسلیم کیا۔بورڈ عہدیدارنے کہا کہ اب بھی صورتحال یہی ہے کہ ہاکستان کیساتھ حکومت کی اجازت ملنے پر ہی کھیل سکتے ہیں، آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز ممکن نہ ہونے پر ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے پوائنٹس برابر تقسیم کرنے کے فیصلے کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں