میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں میرے والد کی جان کو خطرہ نہیں ہوگازرداری گارنٹی دیں، مریم نواز

پاکستان میں میرے والد کی جان کو خطرہ نہیں ہوگازرداری گارنٹی دیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ وہ گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو وطن واپسی پر کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔تفصیل کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد سابق صدر آصف علی زرداری کے تہلکہ خیز بیان کے بعد دوراہے پر کھڑا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے وطن واپس آ کر سیاسی جنگ لڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سابق صدر کی دو ٹوک گفتگو پر پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں خاموشی چھا گئی۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد صاحب کی جان کو خطرہ ہے، وہ وطن واپس کیسے آئیں؟مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔اجلاس کے دوران مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب دیا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں، ویسے میاں صاحب ویڈیو لنک پر ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں 2 ہارٹ اٹیک ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا اور اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفوں کیخلاف تھی، اتفاق رائے کیلئے آپ کی حمایت کی۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں