میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجی دفتر کے عقوبت خانے میں زنجیروں سے جکڑا ملازم بازیاب

نجی دفتر کے عقوبت خانے میں زنجیروں سے جکڑا ملازم بازیاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس نے شاہراہ فیصل پر واقع ایک عمارت میں کارروائی کرتے ہوئے نجی دفتر کے عقوبت خانے سے زنجیروں میں جکڑا ملازم بازیاب کرالیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کارروائی میں بازیاب کرائے گئے ملازم 10 دن سے قید تھا اور اس پر 5 لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام تھا، پولیس کی جانب سے مغوی کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی، جس وقت ملزم کا بازیاب کرایا گیا اس وقت بھی اس کے پیروں میں زنجیر موجود تھی۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ اگر چوری کا معاملہ تھا تو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہے، ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب 10 دن تک قید رکھے جانے والے ملازم پر دوران قید انسانیت سوز تشدد کیا جاتا رہا، عقوبت خانے میں قید ملازم پر تشدد کی فوٹیجز منظرعام پر آگئی ہیں۔ویڈیو میں دفترمیں قید ملازم کو لٹکا دیکھا جا سکتا ہے جس کی آنکھوں پر کپڑا لپیٹا ہوا ہے، جبکہ قریب کھڑے ایک شخص نے ہاتھ میں ڈنڈا تھاما ہوا ہے اور دوسرا شخص ویڈیو بنا رہا ہے، ویڈیو بنانے والی کی آواز سنائی دیتی ہے کہ یہ دے گا یہ دے گا پیسے دے گا۔اس موقع پر عبدالغفار نامی ملازم کی چیخیں بھی سنائی دیتی ہیں اور وہ چوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے گڑگڑاتے ہوئے مت مارو مت مارو کی پکار کرتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں