میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات پر تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی برقرار

سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات پر تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی برقرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

اے ڈی عاصم صدیقی ،ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کا گٹھ جوڑ، نمائشی توڑ پھوڑ کا نیادھندا
ناظم آباد نمبر 1میں درجنوں پلاٹوں پر نمائشی انہدامی کارروائیاں جاری، جرأت سروے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی میں تعیناتی کے بعد اے ڈی عاصم صدیقی نے نمائشی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔نمائشی انہدام کی آڑ میں خطیر رقوم کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے اور بننے والی عمارتوں کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی عاصم صدیقی نے وسطی میں تعیناتی کے بعد ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد نمائشی انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے وصولنے کے بعد نمائشی انہدامی کارروائی کی جاتی ہے اور کم نقصان پہنچایا جاتا ہے جبکہ کم پیسے دینے والی عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچایا جاتا ہے ۔جرأت سروے کے مطابق گزشتہ دنوں ناظم آباد نمبر 1 میں درجنوں پلاٹوں پر نمائشی انہدامی کارروائیاں کی گئیں جو پلاٹ درج ذیل ہیں 1A 2/38 1A 2/12D 4/141D 2/11 1D 3/11E 12/21E 8/101E 6/6 1F 6/51F 3/61G 9/111J 42/3۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کچھ ہی دنوں بعد مزید رقمیں بٹورنے کے بعد ان کمزور عمارتوں کو ازسرنو تعمیر کا اجازت نامہ جاری کر دیا جائے گا جو کہ انسانوں کے لئے وبال جان ہے جاری غیر قانونی امور پر تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی بدستور برقرار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں