میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الناصر میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیلی حملہ، 4 فلسطینی مریض شہید

الناصر میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیلی حملہ، 4 فلسطینی مریض شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں واقع ناصر ہسپتال میں اسرائیلی حملے میں چار مریض شہید ہو گئے ہیں۔ ادھر غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہیکہ اسرائیلی خصوصی دستے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں واقع ناصر ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں جہاں انہوں نے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں ہسپتال کے طبی عملے کے ارکان اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیال ہاگاری نے کہا تھا کہ ان کی افواج ناصر ہسپتال کے اندر ایک درست اور محدود آپریشن کر رہی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے الناصر میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بول دیا اور جنوبی دیوار کو گرانے اور اس میں سے داخل ہونے کے بعد اسے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی بلڈوزر ان اجتماعی قبروں کو اکھاڑ رہے ہیں جو کمپلیکس کی دیواروں کے اندر کھودی گئی تھیںاسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ خصوصی دستے ناصر ہسپتال کے اندر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔فوج نے مزید کہا کہ اس کے پاس ان قیدیوں کی لاشوں کی موجودگی کے بارے میں قابل اعتماد معلومات ہیں جنہیں 7 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا، یہ قیدی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوگئے تھے جنہیں حماس کے جنگجو وہاں لے آئے تھے۔ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے قیدیوں کی لاشیں ہسپتال میں موجود ہو سکتی ہیں۔ کیونکہ ہمارے پاس قابل اعتماد معلومات ہیںیہ بات اس وقت سامنے آئی جب غزہ میں حماس کی وزارت صحت نے گزشتہ بدھ کو اس بات کی تصدیق کی کہ تمام بے گھر افراد نے اسرائیلی فوج کے جاری کردہ احکامات کی بنیاد پر ناصر ہسپتال کو خالی کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں