میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی نتائج میں مسلسل تاخیر، تاحال عوام اپنے بلدیاتی نمائندوں سے محروم ہیں، حافظ نعیم الرحمن

انتخابی نتائج میں مسلسل تاخیر، تاحال عوام اپنے بلدیاتی نمائندوں سے محروم ہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد نتائج میں دھاندلی کر کے جماعت اسلامی کی چھینی گئی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تیسری سماعت میں بھی کوئی فیصلہ نہ کرنے اور دو ہفتے بعد 22فروری کی تاریخ دینے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاحال لٹکے ہوئے ہیں اور الیکشن ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابی نتائج میں مسلسل تاخیر کے باعث تاحال عوام اپنے بلدیاتی نمائندوں سے محروم ہیں ۔ الیکشن ہو چکے ہیں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی کے باوجود پورا بلدیاتی نظام جیسے شہری حکومت کی صورت میں بروئے کار آنا ہے تاحال منجمد ہے اور شہر کی حالت بدستور ابتر ہے ، اس تباہ کن جمہوری صورتحال کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی فاشست صوبائی حکومت ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس صورتحال میں جو کردار ادا کرنا چاہیئے تھا وہ اس نے ادا نہیں کیا ۔ الیکشن کمیشن کی صوبائی انتظامی مشنری دھاندلی اور تاخیر کے عمل میں مدد گار بنی ہوئی ہے اور مرکزی الیکشن کمیشن بھی تاریخیں دے رہا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جن بڑی پارٹیوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسترد کر کے کراچی میں چھوٹا کر دیا ہے ، بنیادی عوامی و جمہوری حقوق کی پامالی پر ان کی بھی خاموشی درحقیقت کراچی دشمنی اور جمہوریت دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں