میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیمیکلز ، پیٹرولیم پروڈکٹس کی نقل و حرکت روکنے کے لیے رابطے

کیمیکلز ، پیٹرولیم پروڈکٹس کی نقل و حرکت روکنے کے لیے رابطے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کی پولیس نے کیماڑی میں زیریلی گیس سے 5 افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے متاثر ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا، پولیس کے اعلیٰ حکام نے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک تمام گیسوں، کیمیکلز اور پیٹرولیم پروڈکٹس کی نقل و حرکت بھی فوری روکنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس اخراج سے 5 افراد کی موت اور درجنوں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا، پولیس حکام نے کہا ہے کہ گیس، کیمیکلز اور پیٹرولیم پروڈکٹس کی ترسیل فوری طور پر محدود کی جائے ، کمپنیوں سے زود اثر نہ ہونے کی گارنٹی بھی لی جائے ۔اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ کمپنیوں سے سرٹیفکیٹ اور گارنٹی لیے بغیر کسی کنٹینر کی نقل و حرکت نہ کی جائے ،اصل صورت حال کا پتا لگنے تک کنٹینرز کو کیماڑی تک ہی محدود رکھا جائے ، ہو سکتا ہے زود اثر گیس کے مزید کنٹینرز ابھی بھی موجود ہوں، ایسٹ اور ویسٹ ہارف کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا جائے ، سلنڈر اور کیپسول کے شکل والے کنٹینرز کو بالخصوص چیک کیا جائے ۔پولیس حکام نے کراچی یونی ورسٹی پی سی ایس آئی آر اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ سے مدد لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یونی ورسٹی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے واقعے کی وجوہ کا پتا لگایا جائے ۔ دوسری جانب پولیس نے کیماڑی زہریلی گیس اخراج کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد سے متعلق تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے اخراج سے 6 نہیں 5 اموات ہوئیں، ایک جاں بحق خاتون کا نام 2 اسپتالوں میں لکھے جانے سے غلط فہمی ہوئی، کیماڑی کے اسپتال میں نام یاسمین لکھوایا گیا جب کہ اسی خاتون کا نام کھارادر کے اسپتال میں مسرت یاسمین لکھوایا گیا، پْر اسرار گیس کے اخراج سے مجموعی طور پر 132 افراد متاثر ہوئے ، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں