میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ، میچز 4 بجے شروع ہوں گے،جلد باضابطہ اعلان متوقع
موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل ،میچز 29 ، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میچز کے اوقات تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا۔پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے ہونا تھا اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹونٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں