میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

Author One
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۵

عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

شیئر کریں

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضیٰ علی اور 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنی تھی۔ ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے جبکہ ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے۔

تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے بھی برآمد ہوئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے فراہم کیے جانے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کی بروقت کارروائی نے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں