میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی اتحاد میئر کراچی بنانے کی پوزیشن میں آ گیا

جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی اتحاد میئر کراچی بنانے کی پوزیشن میں آ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات، کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اتحاد کی صورت میں میئر بنانے کی پوزیشن میں آ گئیں، سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں کراچی ڈویڑن کی 205 یونین کونسل کے نتائج سامنے آگئے، پیپلز پارٹی 86، جماعت اسلامی 68 جبکہ تحریک انصاف 37 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب، جبکہ 11یوسیز میں امیدواروں کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی۔نجی چینل کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے 235 میں سے 205 نشستوں کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی 86، جماعت اسلامی 68 اور پی ٹی آئی 37نشستوں پر کامیاب قرار پائی، یوں جے آئی اور پی ٹی آئی کی مشترکہ نشستیں 105 ہو گئیں۔اسی طرح مسلم لیگ ن 7، جے یوآئی اور آزاد امیدوار 2، 2، جبکہ ایم کیوایم اور ٹی ایل پی ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں