میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کی پٹی طوفانی بارشوں ،سخت سردی کی لپیٹ میں (12 افراد جاں بحق )

غزہ کی پٹی طوفانی بارشوں ،سخت سردی کی لپیٹ میں (12 افراد جاں بحق )

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
مرنے والوں میں بچے شامل،27 ہزار خیمے ڈوب گئے، 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں، ذرائع

اسرائیلی بمباریوں کے بعد اب طوفانی بارشوں اور سخت سردی نے غزہ کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے 12 افراد جاں بحق اور 27 ہزار خیمے ڈوب گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے، فلسطینی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، اس دوران کم از کم 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق بیت لاہیا کے علاقے بئر النعجہ میں ایک مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جمعرات کو الشاطی کیمپ میں دیوار گرنے سے ایک شہری کی موت واقع ہوئی۔ غزہ کے مغربی علاقے الرمال میں بے گھر افراد کے خیموں پر ایک بڑی دیوار گرنے سے 2 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری طرف شدید سردی کے باعث ایک بچی، جب کہ الشاطی کیمپ میں ایک شیر خوار جاں بحق ہو گیا۔ غزہ کے علاقے العمادی میں ابو جبل کیمپ کے اندر خیمہ گرنے سے دو بچے زخمی ہوئے، غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے علاقے المواصی میں گزشتہ روز سخت سردی سے ایک شیر خوار بچی کی موت ہو گئی۔ طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں، دیر البلح کے علاقے البصہ اور البرہ، النصرات میں مرکزی بازار اور غزہ شہر میں الرموک اور المناء کے علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین انروا نے جمعرات کے روز خبردار کیا کہ موسلا دھار بارشوں اور خیموں کے بھیگنے سے پہلے ہی بگڑی ہوئی صحت و صفائی کی صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں