میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی ،ملٹری قیادت نے مل کر کیا،مراد علی شاہ

کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی ،ملٹری قیادت نے مل کر کیا،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی اور ملٹری قیادت نے مل کر کیا۔اتوارکووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پراونشل کوآرڈینیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کا 11واں اجلاس ہوا۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا، میئر کراچی، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم نائن اور این فائیو روڈ پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ نے پروجیکٹ کو اکتوبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی سی سی آئی 2020 کی بارشوں کے پیش نظر قائم کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے یہ فائدہ ہوا کہ کام تیزی سے مکمل ہوئے، پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ سب نے کراچی کو بہتر کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل افتخار بابر نے کہا کہ یہ ملک یہ شہر ہم سب کے ہیں، ملک کے شہروں کی ترقی اور عوام کی بہبود ہم سب کا فرض ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایم نائن، این فائیو روڈ پروجیکٹ 22 کلومیٹر طویل اور 4 رویہ ڈوئل کیرج وے ہے، لنک روڈ 2 بلین روپے کی لاگت سے این فائیو کو ایم نائن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، پروجیکٹ کے 5 گرانڈ پر چوراہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں