میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

شاہد خاقان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Author One
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری پر پابندی کی استدعا کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں وفاق، حکومت سندھ، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے جبکہ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے۔

ذائع کا کہناہے کہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہاہے- ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں