میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے کاروبارپوراہفتہ کھولنے کی اجازت دیدی

حکومت نے کاروبارپوراہفتہ کھولنے کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے دوران ہفتے میں ایک روز کی لازمی بندش ختم کر دی۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلائواور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔ اجلاس میں کورونا کے کم پھیلاؤ اور ویکسی نیشن مہم کے تناظر میں ایک دن کی لازمی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ان ڈور شادی میں شرکا کی تعداد200 سے بڑھا کر 300کر دی گئی ، آؤٹ ڈورشادیوں میں 400 کے بجائے 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا ،نئے ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی اوسی اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر نظرثانی کی جائیگی۔این سی او سی نے اپیل کی کہ عوام ویکسی نیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں