میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور

سندھ، بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گیس کی قلت کے باعث صوبہ سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں خرابی دور ہونے کے باوجود گیس کے پریشر میں کمی ہے۔ سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کے سبب گیس کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی پی ایل کی گمبٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا تھا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث کمپنی کو گیس کی سپلائی میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی آئی تھی۔ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا تھا کہ انہیں گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ بھر میں پہلے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بھی گیس کی قلت برقرار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں