میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ انکشافات، عمران خان کا برطانیا، امارات میں بھی قانونی کارروائی کا اعلان

توشہ خانہ انکشافات، عمران خان کا برطانیا، امارات میں بھی قانونی کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری کے حوالے سے تازہ انکشافات کے جواب میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روزٹی وی چینل اور اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ نے ہینڈلرز کے تعاون سے ایک مشہور دھوکے باز اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کی جانب سے تیار کی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بس اب بہت ہوچکا، میں نے اپنے وکلا سے بات کی ہے اورٹی وی چینل، شاہزیب خانزادہ اور جعلساز (عمر ظہور) کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی مقدمے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی وی پروگرام میزبان شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کے الزامات پر کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس عدالت میں جانا چاہیں جائیں ہم سامنا کریں گے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات پر شاہزیب خانزادہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ردعمل کیلئے بارہا کہا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہ آیا، آج بھی عمران خان خود یا وہ جسے چاہیں ہمارے پروگرام میں بھیجیں ہم ان سے سوالات کریں گے اور وہ اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں، سب کچھ واضح ہو جائے گا۔شاہزیب خانزادہ نے کہاکہ ہم یہ اسٹوری پوری تحقیق اور محنت کے بعد سامنے لائے ہیں اور ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، دعویٰ دائر کرنا عمران خان کا حق ہے، عمران خان جہاں چاہیں ہمیں بلائیں ہم ان کا سامنا کریں گے تاہم ہم یہ ضرور چاہیں گے کہ عمران خان پر جو الزامات لگ رہے ہیں وہ ان کا جواب ضرور دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی ان کے رہنماؤں کو پروگرام میں آنے کی دعوت دیتے ہیں تو وہ ذاتی حملے شروع کر دیتے ہیں، اس کے باوجود ہم یقینی بناتے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دعوت دیں۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک الزام عمران خان پر لگا نہیں فرح گوگی اور شہزاد اکبر پر لگا تھا، عمران خان یقینی بناتے ہیں کہ جب بھی الزام فرح گوگی پر لگے تو وہ خود ان کا دفاع کرنے آجاتے ہیں۔شاہزیب خانزادہ نے کہاکہ عمران خان اس کا نام بتانے سے کترا رہے ہیں جسے گھڑی بیچی، قوم کو اس کا نام بتا دیں، خان صاحب نے روایت بنالی ہے کہ آپ مجھ سے سوال کیوں پوچھتے ہیں، سوال پوچھنا ہماراحق ہے، جس صحافی نے یہ اسکینڈل کور کیا اس کے ساتھ کیا کیا ہوا وہ اپنی کہانی بار باربتا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں